کراچی (تشکر نیوز) — کراچی کے علاقے جہاں آباد میں ضلع کیماڑی پولیس اور ٹاسک فورس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق منشیات کے کارندے پیکنگ میں مصروف تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں دبوچ لیا۔
کراچی: عزیزآباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، مقدمہ درج
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق علاقے میں سرچنگ کا عمل تاحال جاری ہے تاکہ مزید ملزمان اور منشیات کے ذخائر کو پکڑا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں آباد میں قائم اس منشیات کے اڈے کو مکمل طور پر مسمار کر دیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔