کراچی (تشکر نیوز) — ایس ایچ او عزیزآباد کی سربراہی میں گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس نے نعمت کالونی، محمدی کالونی بلاک 08، فیڈرل بی ایریا میں چھاپہ مار کر ملزم محمد عمیر عرف ببلو ولد محمد قاسم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون کا انویسٹی گیشن ونگ کا اجلاس، سنگین جرائم کی مؤثر تفتیش پر زور
ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزم کا نام مختلف آئی آر اور گٹکا ماوا لسٹ کی C کیٹیگری میں شامل ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 60 عدد گٹکا ماوا کی پڑیاں اور فروختگی کی رقم برآمد کر لی۔
گرفتار ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 350/2025 درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم ماضی میں بھی گٹکا ماوا کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔