ڈی آئی جی ایسٹ زون کا انویسٹی گیشن ونگ کا اجلاس، سنگین جرائم کی مؤثر تفتیش پر زور

کراچی (تشکر نیوز) — ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ونگ کے تفتیشی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پیز انویسٹیگیشن، ڈی ایس پیز انویسٹیگیشن اور ایس آئی اوز انویسٹیگیشن شریک ہوئے۔

کراچی: محمود آباد میں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، آئس اور رقم برآمد

اجلاس میں ڈی آئی جی نے تینوں اضلاع کے تفتیشی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ، جیو فینسنگ، کیمیکل ایگزامینیشن، ایف ایس ایل اور ڈی این اے رپورٹس کو کیسز کا لازمی حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے تمام کیسز کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کرانے کی ہدایت دی اور افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر فرخ علی نے اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو انعامات دینے جبکہ ناقص کارکردگی پر محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی آئی جی ایسٹ زون کا انویسٹی گیشن ونگ کا اجلاس، سنگین جرائم کی مؤثر تفتیش پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!