محرم الحرام سیکیورٹی پلان اشتعال انگیزی پر زیرو ٹالرنس سوشل میڈیا پر سخت اقدامات کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان پر اہم اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
قومی اسمبلی بجٹ کی شق وار منظوری جاری اپوزیشن ترامیم مسترد ایوان میں شور شرابہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم کے دوران سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے پیمرا کو مؤثر اقدامات کے لیے سفارشات بھی ارسال کی جائیں گی۔

وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ انٹرنیٹ یا موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاق تمام اکائیوں کو امن قائم رکھنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور کسی کو بھی شرپسندی یا اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پنجاب اور سندھ میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ سندھ میں بغیر اجازت جلسے، ریلیاں، اسلحہ کی نمائش، ڈرون اور ہیلی کیم کے استعمال، اور غیرقانونی طور پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ 9 اور 10 محرم کو سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پنجاب میں محرم کے جلوسوں اور مجالس کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی مقامات پر ہتھیاروں یا آتش گیر مواد کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ دفعہ 144 کے تحت فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی نعرے، اشارے اور بیانات پر بھی سخت پابندی ہوگی۔ٓ

62 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام سیکیورٹی پلان اشتعال انگیزی پر زیرو ٹالرنس سوشل میڈیا پر سخت اقدامات کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!