محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا

نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج (جمعرات) کو ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
کوہستان اسکینڈل نیب کی بڑی کارروائی غیر ملکی کرنسی سونا لگژری گاڑیاں اور اربوں کی جائیدادیں تحویل میں

ملک بھر کی زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیاں بھی اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں بیک وقت اجلاس کریں گی اور چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کریں گی۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

محرم، اسلامی سال کا پہلا مہینہ اور چار مقدس مہینوں میں شامل ہے، جسے امت مسلمہ میں خاص روحانی، تاریخی اور مذہبی اہمیت حاصل ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ سپارکو کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر ہوگی، اور 26 جون کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر 28 گھنٹے 15 منٹ ہو چکی ہوگی جو چاند دیکھنے کے لیے موزوں وقت مانا جاتا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!