قومی احتساب بیورو (نیب) نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزمان کے گھروں سے غیر ملکی کرنسی اور 3 کلوگرام سونا برآمد کر لیا۔ نیب نے کروڑوں روپے مالیت کی 77 قیمتی لگژری گاڑیاں بھی اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔ نیب کی ریکوری رپورٹ کی کاپی تشکر نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ سے خطاب بجٹ پر ٹیم کو خراج تحسین دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور میں اربوں روپے مالیت کی 109 کمرشل پراپرٹیز سیل کی جا چکی ہیں۔ نیب نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے، 2 کمرشل پلاٹس، 30 گھر، 12 دکانیں، 25 فلیٹس، 175 کنال زرعی اراضی اور دیگر اہم جائیدادیں سیل کر دی ہیں۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید ریکوریز اور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔
