نواب شاہ پریس کلب کے انتخابات آج ہوں گے، صدارتی دوڑ میں سخت مقابلہ متوقع

نواب شاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواب شاہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات آج 26 جون کو منعقد ہوں گے جس میں پروگریسو پینل، ڈیموکریٹک الائنس اور بھٹائی گروپ کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ الیکشن سے ایک روز قبل جوائنٹ سیکریٹری اول کے امیدوار اختر رند اور جوائنٹ سیکریٹری ٹو عزیز الحسن صدیقی نے اپنے کاغذات واپس لے لیے جس کے باعث حبیب اللہ جوائنٹ سیکریٹری اول اور فیاض چنڈ کلیری جوائنٹ سیکریٹری ٹو کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ اسی طرح نائب صدر کے لیے فدا حسین چانڈیو بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

لیاقت آباد ٹاؤن کا 2.78 ارب روپے کا بجٹ پیش، ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ

انتخابی عمل میں اصل مقابلہ صدارت کے لیے بھٹائی پینل کے انور شیخ اور ذوالفقار علی خاصخیلی کے درمیان ہوگا۔ سینئر نائب صدر کے لیے ارشد شیخ اور رضا محمد خاصخیلی، جنرل سیکریٹری کے لیے مشرف بھٹی اور ڈاکٹر ریاض آرائیں، جبکہ فنانس سیکریٹری کے لیے نبی بخش اور امداد علی مغیری کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

گورننگ باڈی کے 9 نشستوں پر محمد ارشد منیر، بخش علی جمالی، خالد احمد فاروقی، مرغوب رضوان حسین تھیبو، کاشف ضیاء، عبد الخالق ملک، تاج محمد رند، نیک محمد ملک اور عبدالطیف خاصخیلی میدان میں ہیں۔

چیئرمین الیکشن کمیشن ذوالفقار میمن اور ممبران عمران کاشف ابڑو اور عامر شیخ کی نگرانی میں پولنگ کا عمل صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ اس انتخابی عمل میں کل 23 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 3 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔ آج صدر، جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدوں کے لیے 20 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نواب شاہ پریس کلب کے 43 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

One thought on “نواب شاہ پریس کلب کے انتخابات آج ہوں گے، صدارتی دوڑ میں سخت مقابلہ متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!