بلال کالونی پولیس کی بڑی کارروائی: موٹر سائیکل چھیننے والا گینگ گرفتار، اہم انکشافات

کراچی (کرائم رپورٹر) بلال کالونی پولیس نے صبح سویرے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والے انتہائی مطلوب غلاموں رند گینگ کے دو کارندوں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گینگ سے ہے جو لاڑکانہ اور جیکب آباد کے رہائشی ہیں۔

کراچی میں جعلی صحافی گرفتار، اے آروائی نیوز کے نام پر ایس بی سی اے افسران کو بلیک میل کرتا رہا

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گینگ کا نیٹ ورک درجنوں افراد پر مشتمل ہے اور یہ ملزمان صبح کے اوقات میں دفاتر، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی جانے والے شہریوں اور طلبہ کو نشانہ بنا کر موٹر سائیکل چھینا کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ چھینی گئی 125 موٹر سائیکلیں حب بلوچستان میں قادر نامی ڈیلر کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کی جاتی تھیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں 125، 150 اور 100 سی سی موٹر سائیکلیں چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ یہ ملزمان موٹر سائیکل چھیننے کے بعد انہیں ہسپتالوں کی پارکنگ میں اپنا لاک لگا کر رات بھر کھڑی رکھتے اور صبح حب چوکی بلوچستان پہنچا دیتے تھے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مزاحمت پر ملزمان شہریوں پر خوف و ہراس پھیلانے کے لیے فائرنگ بھی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی ہے جبکہ گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “بلال کالونی پولیس کی بڑی کارروائی: موٹر سائیکل چھیننے والا گینگ گرفتار، اہم انکشافات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!