کراچی میں جعلی صحافی گرفتار، اے آروائی نیوز کے نام پر ایس بی سی اے افسران کو بلیک میل کرتا رہا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے بلیک میلنگ اور جعل سازی میں ملوث ایک جعلی صحافی کو گرفتار کر لیا، جو معروف نیوز چینل اے آروائی نیوز کا نمائندہ بن کر افسران کو دھمکیاں دیتا اور رقم وصول کرتا رہا۔

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 ہزار سے زائد گاڑیاں ضبط

ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق گرفتار ملزم اسلم پرویز عرف میمن کافی عرصے سے ضلع سینٹرل کے افسران اور اہلکاروں کو ہراساں کر رہا تھا اور ایزی پیسہ کے ذریعے بھتہ وصول کرتا رہا۔ ملزم خود کو اے آروائی نیوز کا رپورٹر ظاہر کر کے افسران پر دباؤ ڈالتا تھا۔

ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی خصوصی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد نیوٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی جی اسحاق کھوڑو نے کہا کہ جعلی صحافیوں اور بھتہ خور عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ادارے کو بدنام کرنے والوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں جعلی صحافی گرفتار، اے آروائی نیوز کے نام پر ایس بی سی اے افسران کو بلیک میل کرتا رہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!