پاکستان کیمیکل ایکسپو 2025 کا شاندار افتتاح صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کی خصوصی شرکت

پاکستان کیمیکل ایکسپو 2025 کی افتتاحی تقریب صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کی۔ اس موقع پر پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم) کے چیئرمین ہارون علی خان اور دیگر عہدیداروں نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔
ڈسٹرکٹ سٹی قتل اقدام قتل اور بھتہ خوری میں ملوث سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

جام اکرام اللہ دھاریجو نے نمائش کے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیمیکل ایکسپو 2025 کا انعقاد قومی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم ہے اور اس طرح کی صنعتی نمائشوں سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے غیر ملکی شرکاء کی ایکسپو میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ حکومت سندھ صنعت کاروں کے لیے سازگار ماحول مہیا کر رہی ہے۔
جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کیمیکل ایکسپو 2025 کا شاندار افتتاح صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کی خصوصی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!