ڈسٹرکٹ سٹی قتل اقدام قتل اور بھتہ خوری میں ملوث سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ملزم کی شناخت محمد رزاق کے نام سے ہوئی ہے جسے تھانہ رسالہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
ڈیفنس کراچی درخشاں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ایک زخمی گرفتار دوسرا فرار

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق محمد رزاق سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
ملزم نے 2012 میں پان منڈی کے علاقے میں سپہ صحابہ کے دو کارکنان پر فائرنگ کی، جس میں ایک کارکن جان کی بازی ہار گیا۔
اس کے علاوہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حساس سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر چکا ہے۔

ملزم نے سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران SMG اور پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے درجنوں افراد کو قتل و زخمی کیا، جبکہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کو بھی نشانہ بناتا رہا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ اور ایمونیشن سیاسی جماعت ہی فراہم کرتی تھی۔
ملزم 2014 میں ایران کے راستے ترکی فرار ہو گیا تھا اور 2019 میں وطن واپس آیا۔ محمد رزاق مقدمہ الزام نمبر 12/2012 بجرم دفعہ 302/34 اور 7ATA تھانہ رسالہ میں مفرور ملزم بھی ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی قتل اقدام قتل اور بھتہ خوری میں ملوث سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!