ڈیفنس کراچی درخشاں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ایک زخمی گرفتار دوسرا فرار

تھانہ درخشاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ڈیفنس فیز 5 کے خیابانِ بحریہ شاہین سگنل کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اجمیر نگری پولیس کا بین الصوبائی ظالم چانڈیو گینگ سے مقابلہ چار ملزمان گرفتار اسلحہ و موٹر سائیکلیں برآمد
ایس ایس پی ساوتھ مہظور علی کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت عباس ولد دل نواز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی شناخت ریحان ولد زرین خان کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون، گھڑی اور پرس برآمد کر لیے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیفنس کراچی درخشاں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ایک زخمی گرفتار دوسرا فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!