چین کے شہر چھنگڈاؤ میں ایس سی او وزرائے دفاع کا اہم اجلاس آج سے شروع پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کی شرکت

ترکیہ کے خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی گلوبل کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس بدھ کے روز چین کے ساحلی شہر چھنگڈاؤ میں شروع ہو رہا ہے، جس کی میزبانی چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون کریں گے۔
غزہ جنگ بندی کے مذاکرات میں تیزی حماس کا مصری و قطری ثالثوں سے مسلسل رابطے کا انکشاف

چینی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور خطے میں امن و استحکام کو درپیش چیلنجز مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، جبکہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران بھارتی وزیر دفاع چین، روس اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فوجی جھڑپ کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات بدستور کشیدہ ہیں۔

ایس سی او کا یہ اہم اجلاس علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی میں تعاون اور رکن ممالک کے درمیان عسکری ہم آہنگی کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگا۔ چین نے کہا ہے کہ اس اجلاس کا مقصد عسکری اعتماد کو مستحکم کرنا اور خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں قائم کی گئی تھی اور اس کے رکن ممالک میں چین، روس، بھارت، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس شامل ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “چین کے شہر چھنگڈاؤ میں ایس سی او وزرائے دفاع کا اہم اجلاس آج سے شروع پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!