اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے مختلف سینئر رہنماؤں، اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز اور عہدیداران نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، بجٹ پر پارٹی کی حکمت عملی اور دیگر اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروش گینگ کے دو کارندے گرفتار

پیپلزپارٹی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے حالیہ کامیاب سفارتی دورے پر مبارکباد پیش کی اور اس دورے کے اثرات پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات کرنے والوں میں نیر بخاری، ہمایون خان، شیری رحمان، ندیم افضل چن، راجہ پرویز اشرف، محمد علی شاہ باچہ، شجاع خان، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، مرتضیٰ ستی، امتیاز صفدر وڑائچ، راجہ خرم پرویز، تسنیم قریشی اور فرزند وزیر سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

رہنماؤں نے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور پارلیمانی معاملات پر مشاورت کرتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!