ٹیکسلا کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس اہلکار پر ڈمپر ڈرائیورز کا تشدد، ویڈیو وائرل

ٹیکسلا (نمائندہ خصوصی) جی ٹی روڈ پر ٹیکسلا کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قومی شاہراہوں کی حفاظت پر مامور موٹروے پولیس کے اہلکار پر ڈمپر ڈرائیورز اور ان کے ساتھیوں نے بہیمانہ تشدد کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد ڈنڈوں اور لوہے کی راڈز سے وردی میں ملبوس پولیس اہلکار پر حملہ آور ہیں جبکہ اہلکار جان بچانے کے لیے منت سماجت کر رہا ہے۔

کراچی کے مختلف اضلاع میں ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام آگاہی پروگرامز کا انعقاد

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار نے ایک اوورلوڈ ڈمپر کو روکا۔ ڈمپر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر اہلکار کی جانب سے گاڑی روکے جانے پر اس نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا جنہوں نے آ کر پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تین ڈمپر ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو ڈمپر گاڑیاں تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اہلکاروں پر حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

One thought on “ٹیکسلا کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس اہلکار پر ڈمپر ڈرائیورز کا تشدد، ویڈیو وائرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!