کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی خصوصی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف اضلاع میں ٹریفک آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ ان پروگرامز کا مقصد شہریوں اور نجی اداروں کے ملازمین میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور سڑکوں پر نظم و ضبط کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام: اسرائیل اور ایران جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مرتکب
ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکاء کو محفوظ ڈرائیونگ، ہیلمٹ کے لازمی استعمال، سڑک عبور کرنے کے محفوظ طریقے اور ٹریفک سگنلز کی پابندی جیسے اہم نکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ عوامی مقامات اور دفاتر میں منعقد ان پروگرامز میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی اور مثبت ردِ عمل کا مظاہرہ کیا۔
کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اس طرح کی آگاہی مہمات کا مقصد سڑکوں کو محفوظ بنانا اور قیمتی انسانی جانوں کو حادثات سے بچانا ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہے اور اس مقصد کے لیے آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
آپ کے سفر میں ہمسفر — کراچی ٹریفک پولیس