کراچی (اسٹاف رپورٹر) — تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت اظہر حسین ولد اختر حسین اور مظہر حسین ولد اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی: 90 ڈی ایس پیز کی ترقی کی پروقار تقریب، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کی شرکت
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 240 گرام چرس برآمد کر کے تحویل میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف امتناع منشیات (ترمیمی) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر 800/2025 درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ منشیات کی سپلائی چین اور دیگر ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔
