اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پاکستان آرمی کا مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ، 3153 مریضوں کا مفت علاج اور ٹیسٹس
ترجمان اے این ایف کے مطابق مجموعی طور پر 4 کارروائیوں میں 68 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 32.600 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔
پشاور کے حاجی کیمپ ٹرمینل جی ٹی روڈ کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ انڈسٹریل روڈ پشاور پر گاڑی سے 15 کلوگرام افیون برآمد ہوئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد میں منڈی موڑ کے قریب گاڑی کی تلاشی کے دوران 13.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ پشاور میں شوگر مل کے قریب ایک اور کارروائی میں ملزم سے 2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

