پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

سندھ تھیٹر فیسٹیول لاڑکانہ 2025 کا شاندار اختتام، فنکاروں کی کارکردگی کو خراج تحسین

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، فیلڈ مارشل، ایئر چیف، نیول چیف، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ عسکری اقدامات نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کیا ہے۔ کمیٹی نے خطے کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی قراردادوں، متعلقہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی نے ایران کے عوام اور حکومت سے معصوم جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ تنازع کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے۔

کمیٹی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی شدید مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!