کراچی: ایسٹ زون کے تھانہ سچل کی حدود میں چانڈیو چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔
کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں بڑی کارروائیاں: 875 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ساحل ولد سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔