آئی جی جیل خانہ جات سندھ فدا حسین مستوئی کا سینٹرل جیل کراچی کا دورہ، اصلاحات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ فدا حسین مستوئی نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا اور سیکیورٹی، قیدیوں کی فلاح و بہبود، اور اصلاحی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی جی جیل نے جیل کی سیکیورٹی کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے لیے تیار ہونے والے کھانے کا بھی جائزہ لیا تاکہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کا انویریکس ای وی کے پہلے الیکٹرک کار شوروم کا افتتاح

فدا حسین مستوئی نے جیل میں تعلیم، فنون، موسیقی، پینٹنگز اور دستکاری کے سیکشنز کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو معاشرے کا بہتر شہری بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور قیدیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ جیلوں میں اصلاحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے اور قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مختلف تربیتی پروگرامز جاری ہیں تاکہ وہ رہائی کے بعد ایک باعزت زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے جیل کے ماحول، صفائی، صحت، نظم و ضبط اور قیدیوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو سیکیورٹی اور اصلاحات سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں۔ فدا حسین مستوئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جیل اصلاحات اور قیدیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔

WhatsApp Image 2025 06 22 at 11.28.07 PM WhatsApp Image 2025 06 22 at 11.28.07 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 22 at 11.28.07 PM 2 WhatsApp Image 2025 06 22 at 11.28.07 PM 3 WhatsApp Image 2025 06 22 at 11.28.08 PM 1

57 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی جیل خانہ جات سندھ فدا حسین مستوئی کا سینٹرل جیل کراچی کا دورہ، اصلاحات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!