کراچی: سندھ کے بجٹ 2025-26 میں محکمہ بلدیات کے 131.9 ارب میں سے 104.5 ارب کراچی کے منصوبوں کیلئے مختص، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پر جاری بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات کے تحت 131.9 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں سے 104.5 ارب روپے صرف کراچی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں کے ایم سی، کے ڈی اے اور میگا اسکیموں پر بھی اربوں روپے خرچ کیے جائیں گے۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کے ان علاقوں میں بھی اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں جہاں پارٹی کا ایک کونسلر بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ترقیاتی کام ڈسٹرکٹ کورنگی اور سینٹرل میں کروائے گئے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی اس پورے شہر اور صوبے کو اون کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں پہلی بار کراچی کی 424 اسکیمیں مکمل کی گئیں جبکہ کے فور منصوبے پر وفاقی حکومت کے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیر ہوئی، تاہم اب سندھ حکومت نے ورلڈ بینک اور وفاق کے اشتراک سے کام کو تیز کر دیا ہے اور یہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔ حب کینال کی مرمت اور نئی کینال کی تعمیر کا منصوبہ بھی آخری مراحل میں ہے اور 14 اگست 2025 کو اس کا افتتاح کیا جائے گا، جس سے شہر کو روزانہ 100 ایم جی ڈی اضافی پانی فراہم ہوگا۔

سعید غنی نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرکے اپنا سیاسی چورن بیچنے کی کوشش کی جاتی ہے، حالانکہ یہ جماعت ماضی میں سندھ حکومت کا حصہ رہی لیکن کبھی آئینی طریقے سے کوئی قرارداد نہیں لائی۔

انہوں نے کے الیکٹرک کے مشترکہ سزا کے نظام کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے اس سلسلے میں درخواست کی گئی ہے تاکہ بجلی چوروں کی سزا ایماندار بل ادا کرنے والوں کو نہ دی جائے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سندھ کے بجٹ 2025-26 میں محکمہ بلدیات کے 131.9 ارب میں سے 104.5 ارب کراچی کے منصوبوں کیلئے مختص، سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!