اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کے اہم امور پر مشاورت کے لیے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اجلاس آج دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔

کراچی: ڈیفنس سے گرفتار ٹک ٹاکر منشیات فروش ملزمہ کے چونکا دینے والے انکشافات

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنے حالیہ دورۂ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے جبکہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں ایران کی حمایت سمیت خطے کی بدلتی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں ملکی داخلی و سرحدی سکیورٹی کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات اجلاس میں شریک ہوں گی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!