نیتن یاہو: امن صرف طاقت سے ممکن، ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ امریکا کی بہادری ہے

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میں اس بات پر متفق ہیں کہ امن صرف طاقت کے ذریعے ممکن ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو اسرائیل کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکی کارروائی کو سراہا۔

ایران امریکی حملوں کے سنگین نتائج کی دھمکی دے دیا: عباس عراقچی

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکا نے آج رات بڑی بہادری اور عزم کا مظاہرہ کیا اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پر کامیاب حملے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام خطے میں عدم استحکام کا سبب تھا جسے ختم کرنا ضروری تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب امریکا نے اسرائیل کے تعاون سے ایران کی جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر فضائی حملے کیے۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق 6 بی-2 بمبار طیاروں اور 30 ٹاما ہاک میزائلوں کے ذریعے حملے کیے گئے، جن میں فردو جوہری تنصیب کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ان حملوں کو امریکا کی ایک بڑی فوجی کامیابی قرار دیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نیتن یاہو: امن صرف طاقت سے ممکن، ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ امریکا کی بہادری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!