ایران کی یورینیم افزودگی تنصیبات تباہ، مزید شدید حملوں کی وارننگ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی اہم یورینیم افزودگی کی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر کیا گیا حملہ ایک شاندار فوجی کامیابی ہے اور اب ایران کو مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنا ہوگا، بصورت دیگر آئندہ حملے پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوں گے۔

تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی، سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 10 فیصد کر دیا گیا: وزیر خزانہ

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران 40 برسوں سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتا رہا اور ہمارے لوگوں کو نشانہ بناتا رہا ہے، لیکن اب ایران کو باز آنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امن قائم نہ کیا تو آئندہ اہداف پر مزید مہارت اور شدت کے ساتھ حملے کیے جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے اب تک سب سے مشکل اور مہلک اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے اور اگر ایران کی جانب سے امن کی طرف پیش قدمی نہ ہوئی تو دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایران کی یورینیم افزودگی تنصیبات تباہ، مزید شدید حملوں کی وارننگ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!