وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف رینجرز اور ملیر پولیس نے شرافی گوٹھ کے مختلف علاقوں میں مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق یہ آپریشن ایس ایس پی ملیر کی نگرانی میں رینجرز کے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر کی قیادت میں کیا گیا، جس میں ایس پی ملیر، ایس ڈی ایس پی قائدآباد اور ایس ایچ او شرافی سمیت انٹیلیجنس اسٹاف اور لیڈی پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس، بدعنوانی اور حادثات پر سخت اقدامات کا عندیہ
آپریشن کے دوران 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور منشیات فروشوں کی سرگرمیوں کی نشاندہی پر مخصوص مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران گلیوں کی مکمل سرچنگ کی گئی اور مشکوک افراد کی جامہ تلاشی لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران منشیات سے جڑے مشتبہ مقامات کو کلیئر کر دیا گیا، جبکہ علاقے میں مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔