محرم الحرام کی سیکیورٹی، ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت اہم اجلاس

کراچی: محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی ایسٹ، ملیر، کورنگی، اہل تشیع علماء کرام، جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز اور اسکاؤٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ماجد خان نے 3 کھرب 10 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا

اجلاس کے دوران جلوسوں کے منتظمین اور اسکاؤٹس نے اپنے اپنے سیکیورٹی خدشات سے ڈی آئی جی ایسٹ کو آگاہ کیا، جس پر انہوں نے تینوں ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کی کہ تمام خدشات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے اور منتظمین سے چوبیس گھنٹے رابطے میں رہا جائے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج کو ہدایت دی کہ تمام جلوسوں کے روٹس کی مکمل سویپنگ کرائی جائے۔ ایس ایس پی ایسٹ کو خصوصی طور پر مرکزی جلوس کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تعیناتی اور جلوس کے راستے میں اونچی عمارتوں پر سنائپرز کی تعیناتی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسٹ زون پولیس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی اور عوام کے تحفظ کو ہر قیمت پر مقدم رکھا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 06 20 at 7.40.42 PM WhatsApp Image 2025 06 20 at 7.40.43 PM WhatsApp Image 2025 06 20 at 7.40.43 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام کی سیکیورٹی، ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!