سیف سٹی کیمروں کی مؤثر نگرانی اور تھانہ آرام باغ پولیس کی بروقت کارروائی نے شہر میں جعلی سرکاری نمبر پلیٹ کے حامل مشتبہ گاڑی کو گرفتار کر کے ایک اور غیر قانونی سرگرمی کا راستہ روک دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا طلباء سے مکالمہ اندرونی و بیرونی سیکیورٹی پر سوالات و جوابات
تفصیلات کے مطابق، پیپلز اسکوائر کے قریب ایک سوزوکی سوئفٹ (نمبر SP-347) کو مشکوک حرکات کے باعث روکا گیا۔ ابتدائی جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ گاڑی پر لگی سرکاری نمبر پلیٹ جعلی ہے، جب کہ گاڑی کی اصل رجسٹریشن CBJ-554 نکلی۔
پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور اسد اللہ خان ولد حاجی تاج محمد خان کو موقع پر ہی گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 224/2025 بجرم 170، 171، 186 تعزیرات پاکستان درج کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے ترجمان کے مطابق، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جعلی نمبر پلیٹ کی نشاندہی ہوئی، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جعلی نمبر پلیٹس، غیر قانونی گاڑیوں اور مشتبہ نقل و حرکت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
