ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست میں طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ملکی سیکیورٹی، قومی مفادات اور افواجِ پاکستان کے کردار سے متعلق جامع سوالات کیے۔
آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی ملاقات، کراچی میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
ڈی جی آئی ایس پی آر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر ترجیح دی ہے”۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی افواج آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ:
“آپ نوجوان معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔”
ڈی جی نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا، اور یہ افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کا نتیجہ ہے۔
اس موقع پر طلباء نے بھی ملک و ملت کے دفاع میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:
“ہم اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے کسی بھی محاذ پر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا پڑے۔”
طلباء نے اس نشست کو علم افزا اور متاثر کن قرار دیا اور مستقبل میں بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ایسے مکالماتی سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
