(کراچی، نمائندہ خصوصی) — شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں ملوث ایک خفیہ اڈے کو بے نقاب کر دیا۔
وزیراعظم کا بجٹ دفاع ایران سے یکجہتی کا اعادہ اور توانائی اصلاحات کی منظوری
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران 250 لیٹر سے زائد پیٹرول اور ڈیزل برآمد کر لیا گیا جبکہ دیگر متعلقہ سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
تاہم، پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان علاقے میں غیر قانونی ایندھن کی خرید و فروخت میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔
شہری حلقوں نے شاہ لطیف پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہا ہے اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

