پاکستان اور فلپائن کے تعلقات مستحکم، تجارتی و ثقافتی روابط میں توسیع جاری: فلپائنی سفیر

کراچی (نمائندہ خصوصی): پاکستان میں تعینات فلپائن کے سفیر، ایمانوئل آر فرنانڈیز نے کہا ہے کہ فلپائن اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ تجارتی، ثقافتی اور عوامی سطح پر مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں فلپائن کے 127ویں قومی دن اور پاکستان فلپائن تعلقات کے 76 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایران کے حملوں سے اسرائیل بوکھلا گیا، امت مسلمہ کو اتحاد کا موقع: بلال عباس قادری

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، اور باہمی تعاون خاص طور پر تعلیم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبوں میں جاری ہے۔ کراچی کو انہوں نے نہ صرف کاروباری مرکز بلکہ روشنیوں کا شہر بھی قرار دیا، جہاں کے لوگ مہمان نواز اور خوش اخلاق ہیں۔

تقریب میں کراچی میں تعینات فلپائنی قونصل جنرل عمران یوسف، وزارت خارجہ کیمپ آفس کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو، جاپان، ترکی، سلطنت عمان، بحرین، قطر، سری لنکا اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی، تجارتی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں فاروق ستار، قاسم نوید قمر، اقبال میمن، زبیر طفیل، کلیم فاروقی، جہانگیر صدیقی، حنیف گوہر، اور دیگر شامل تھے۔

قونصل جنرل عمران یوسف نے کہا کہ فلپائن کی آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جس کی برآمدات 59 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ پاکستان اور فلپائن کے درمیان تجارتی حجم 300 ملین ڈالر ہے، جس میں پاکستان کی برآمدات کا تناسب زیادہ ہے۔

عرفان سومرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک زراعت، صحت، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تجربات کا تبادلہ کر رہے ہیں، جو باہمی ترقی میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

تقریب میں فلپائنی فنکاروں نے ثقافتی پرفارمنس پیش کی، مہمانوں کی تواضع عشائیے سے کی گئی، کیک کاٹا گیا اور خصوصی مہمانوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

One thought on “پاکستان اور فلپائن کے تعلقات مستحکم، تجارتی و ثقافتی روابط میں توسیع جاری: فلپائنی سفیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!