بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزارت اوورسیز کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کے فروغ پر اہم پیش رفت

اسلام آباد، 18 جون 2025: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سینیٹر روبینہ خالد نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی، جس میں بینظیر ہنرمند پروگرام اور مستحق افراد کو بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محرم الحرام 2025: سندھ حکومت کا فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کرنے کا فیصلہ

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی اب صرف مالی امداد تک محدود نہیں بلکہ خود کفالت کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ مستحق خواتین اور ان کے اہل خانہ کو ہنر سکھا کر بااختیار بنایا جائے گا تاکہ وہ نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی روزگار حاصل کر سکیں۔

چوہدری سالک حسین نے بینظیر ہنرمند پروگرام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور وزارت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کے دوران نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق ہنر سکھائے جائیں گے تاکہ انہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں بہتر مواقع میسر آئیں۔

دونوں رہنماؤں نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور رجسٹرڈ روکروٹمنٹ ایجنٹس کو پروگرام سے منسلک کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ تعاون کے تسلسل اور بہتر ربط کے لیے دونوں اداروں میں فوکل پرسنز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ اشتراک بی آئی ایس پی کو ایک نئے اور باوقار مرحلے میں داخل کرے گا جہاں امداد کے ساتھ خود کفالت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!