ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6581 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط، سخت اقدامات کا آغاز

شہر بھر میں جاری ٹریفک قوانین کے نفاذ کی مہم کے دوران 10 جون 2025 سے اب تک 6581 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف خلاف ورزیوں پر ضبط کی گئی ہیں۔

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا انسان دوستی کا مظاہرہ، بھارتی عملے کو فوری طبی امداد فراہم

ٹریفک پولیس کے مطابق جن خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی اُن میں شامل ہیں:

گاڑیوں پر نمبر پلیٹس کا نہ ہونا یا غیر معیاری/فینسی نمبر پلیٹس کا استعمال

گاڑی کی رجسٹریشن نہ ہونا

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا

موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ نہ پہننا

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی مکمل پاسداری کریں کیونکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف جرم ہے بلکہ خود اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم جلد متعارف ہونے والے مکمل خودکار e-ٹکٹنگ نظام اور نظرثانی شدہ جرمانوں کی تیاری کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹریفک نظام کو بہتر اور محفوظ بنانا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ:

گاڑیوں کی رجسٹریشن محکمہ ایکسائز سے مکمل کروائیں

صرف سرکاری معیار اور سائز کی نمبر پلیٹس کا استعمال کریں

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

موٹر سائیکل سوار، خواہ ایک ہو یا دو، ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6581 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط، سخت اقدامات کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!