پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا انسان دوستی کا مظاہرہ، بھارتی عملے کو فوری طبی امداد فراہم

اسلام آباد، 18 جون 2025: پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کو لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر "ایم ٹی ہائی لیڈر” سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس میں بھارتی عملے کے ایک زخمی رکن کے فوری طبی انخلا کی درخواست کی گئی۔

شاہ لطیف میں ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد

JMICC نے فوری طور پر اپنے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کو متحرک کیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی بھارتی شہری کو محفوظ طریقے سے کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کیا۔

یہ بروقت طبی امداد پاکستان کے بحری حفاظتی نظام کی پیشہ ورانہ صلاحیت، فوری ردعمل اور انسان دوستی کا عملی مظہر ہے۔ قومیت سے بالاتر ہو کر انسانی جان کی حفاظت کے عزم کے ساتھ پاک بحریہ نے بین الاقوامی اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ملک کے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے کا ایک مرکزی مرکز ہے جو سمندری حادثات کے فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے۔

WhatsApp Image 2025 06 18 at 5.13.14 PM

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا انسان دوستی کا مظاہرہ، بھارتی عملے کو فوری طبی امداد فراہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!