ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد کی ملاقات، شہر میں مزید 100 بسیں چلانے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری اور ٹریفک مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اسرائیل کے ایران پر حملے اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج

وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کو آگاہ کیا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف روٹس پر 100 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹرانسپورٹرز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے متعدد اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ:

منی بسوں اور کوچز کی چھتوں پر مسافروں کو ہرگز نہ بٹھایا جائے، یہ عمل جان لیوا اور غیر قانونی ہے۔

گاڑیوں پر نصب جنگلے اور سیڑھیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں۔

ڈرائیورز کا ڈرائیونگ لائسنس لازمی طور پر بنوایا جائے۔

تمام ڈرائیورز کے لیے مخصوص یونیفارم مقرر کیا جائے۔

ڈرائیورز کو دوران سفر تیز رفتاری سے گریز اور ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کی جائے۔

گاڑیاں بس اسٹاپ کے علاوہ جگہ جگہ نہ روکی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

خستہ حال گاڑیاں فوری طور پر مرمت کرائی جائیں، بصورت دیگر ایسی گاڑیاں ٹریفک پولیس کی جانب سے امپاؤنڈ یارڈ میں بند کر دی جائیں گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے زور دیا کہ شہر میں ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے ٹرانسپورٹرز اپنا فعال اور مثبت کردار ادا کریں۔

ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

70 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!