کمشنر کراچی کا فیصلہ: شہر کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر دو ماہ کی پابندی

کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر شہر کی 20 اہم سڑکوں پر 3 سیٹر اور 5 سیٹر رکشوں کے داخلے پر دو ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سیدنا عبداللہ شاہ غازیؒ کی تعلیمات انتہاپسندی کے خاتمے کا نسخہ ہیں، شاہد غوری

نوٹیفکیشن کے مطابق، پابندی کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور غیر مجاز رکشوں کی آمد و رفت سے پیدا ہونے والی ٹریفک جام کی شکایات کا سدباب کرنا ہے۔ ٹریفک پولیس کو اس پابندی پر موثر عمل درآمد کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کمشنر کراچی نے گزشتہ ماہ بھی شہر کی 11 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی، تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے ان احکامات پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔

شہریوں کی جانب سے خود ساختہ رکشہ روٹس، تجاوزات، اور ٹریفک جام کی شکایات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کے نظام کو بحال رکھا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 06 17 at 7.38.40 PM

68 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کراچی کا فیصلہ: شہر کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر دو ماہ کی پابندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!