ڈی آئی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی کی زیر صدارت ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اوورسیز پاکستانیوں کی آرمی چیف سے ملاقات افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین
اجلاس میں ایسٹ زون کے سینئر پولیس افسران، رینجرز کے افسران، سول ایڈمنسٹریشن کے نمائندگان، اہلِ تشیع علمائے کرام، جلوسوں کے منتظمین اور اسکاؤٹس تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اہلِ تشیع علما اور جلوسوں کے منتظمین نے سیکیورٹی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا، جنہیں ڈی آئی جی ایسٹ نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون نے ہدایت کی کہ:
مجالس اور جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز کے ساتھ 24 گھنٹے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔
افسران خود موقع پر جا کر شکایات اور مسائل حل کریں۔
ڈی آئی جی آفس میں مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے، جو 24 گھنٹے سیکیورٹی صورتحال کی مکمل نگرانی کرے گا۔
عثمان غنی صدیقی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسٹ زون پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے محرم الحرام کے دوران مکمل ہم آہنگی سے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے تاکہ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

