ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان کے حق میں نعرے، اسرائیلی جارحیت پر بھرپور یکجہتی کا اظہار

تہران، 16 جون 2025: اسرائیل کے حالیہ حملوں میں ایران کی حمایت کرنے پر ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان کے ساتھ اظہارِ تشکر کے نعرے گونج اٹھے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کو سراہا، جس پر ارکانِ پارلیمنٹ نے باآواز بلند "پاکستان تشکر تشکر” کے نعرے لگائے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی بڑی کارروائی، کروڑوں کی آئس ہیروئن اسمگلنگ ناکام

اس موقع پر ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں شہریوں پر بزدلانہ حملے قرار دیا اور قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ دشمن کے خلاف ہوشیار اور متحد رہے۔

پارلیمنٹ اجلاس میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرز، اہلکاروں اور جوہری سائنسدانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اور پاکستان ہمیشہ ایرانی حکومت اور برادر عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

مزید برآں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی ایرانی ہم منصب سے رابطہ کرکے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جب کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں معاملہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

One thought on “ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان کے حق میں نعرے، اسرائیلی جارحیت پر بھرپور یکجہتی کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!