لندن، 16 جون 2025: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں: موٹر سائیکل لفٹر، منشیات فروش، گٹکا سپلائر اور جواری گرفتار
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنا انسانیت کے خلاف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ آج ایک ایٹمی طاقت رکھتا ہے، اور یہ ایٹمی طاقت جنگ کے لیے نہیں بلکہ امن کے قیام کے لیے حاصل کی گئی ہے۔
نواز شریف نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کو مالی سال 2025-26 کا عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اسے ملکی ترقی اور عوامی ریلیف کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ ملک کے لیے کام کر رہے ہیں اور پاکستان اب مشکلات سے نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جب کہ ماضی میں ملک صرف تنزلی کی جانب جا رہا تھا۔
نواز شریف کے بیانات نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ایران کے ساتھ یکجہتی اور علاقائی استحکام کے لیے امن کی حمایت کے عزم کو واضح کیا ہے۔
