اسلام آباد میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی سافٹ لانچ، وزیر اعظم کی شرکت

اسلام آباد، 16 جون 2025: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) کے دوسرے ایڈیشن کی سافٹ لانچ کی شاندار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، محمد شہباز شریف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جن کا استقبال چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کیا۔ یہ نمائش 3 سے 6 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔

بجٹ 2025-26 رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے تباہ کن، آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن نے متنازع ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ PIMEC پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری، تجارتی مواقع اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر اقوام کو جوڑتے ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر سمندری امن و استحکام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے پاکستان کے میری ٹائم پوٹینشل کو قومی معیشت کی ترقی کے لیے کلیدی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شپ بریکنگ، ٹرانس شپمنٹ، ماہی گیری، ساحلی سیاحت، واٹر اسپورٹس اور ایکوا کلچر جیسے شعبے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، تعلیمی و تحقیقی اداروں کے تعاون، اور سازگار حکومتی پالیسیوں کو میری ٹائم انڈسٹری کی ترقی کا سنگ بنیاد قرار دیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ PIMEC قومی اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم ٹیکنالوجی اور تعاون کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ بنے گا۔

سافٹ لانچ تقریب میں وفاقی وزراء، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، سفارتکاروں، صنعت کاروں، ماہرین تعلیم اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی۔

WhatsApp Image 2025 06 16 at 8.59.43 PM WhatsApp Image 2025 06 16 at 8.59.43 PM 1

64 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی سافٹ لانچ، وزیر اعظم کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!