کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تھانہ ڈیفنس میں قائم CPK کنٹرول روم کا دورہ کیا اور چیف CPK مراد سونی و ان کی ٹیم، ساتھ ہی ڈی ایچ اے کی ویجیلینس ٹیم سے اجلاس میں شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طفیل این ای ڈی یونیورسٹی کے نئے شیخ الجامعہ مقرر
اجلاس میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر پولیس افسران سمیت CPK کے چیف مراد سونی، ڈپٹی چیف ذیشان حبیب، ڈپٹی چیف عامر چوٹانی، ریٹائرڈ کرنل عاطف، کرنل عادل، ریٹائرڈ میجر عابد، میجر ذیشان عتیق، احمد مبشر، جہانزیب خان، عرفان ابوبکر اور دیگر اہم اراکین شریک ہوئے۔
اجلاس میں شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں، کنٹرول رومز کی افادیت، ان کی اپ گریڈیشن، تکنیکی معاونت، پولیس رسپانس اور ٹریفک مینجمنٹ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے CPK کی جانب سے جرائم کی روک تھام میں کیے گئے اقدامات کو سراہا اور تھانہ درخشاں کی حدود میں نصب 238 کیمروں کے منصوبے کو ایک مؤثر سیکیورٹی اقدام قرار دیا۔
چیف CPK مراد سونی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ڈیفنس میں 700 سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے، اور اسمارٹ پولیسنگ کے عمل کو مزید فعال بنانے کے لیے پولیس تعاون ناگزیر ہے۔ جس پر ایڈیشنل آئی جی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس کے اختتام پر CPK ٹیم نے پولیس چیف اور دیگر افسران کو گلدستے اور تحائف پیش کیے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

