کراچی میں کرکٹ کا میلہ، صحافی، فنکار، سرکاری افسران اور کرکٹرز 21 جون سے میدان میں اتریں گے

کراچی: پاکستان کے معروف صحافی، شوبز اسٹارز، سرکاری افسران اور ٹیسٹ کرکٹرز 21 سے 24 جون تک نیا ناظم آباد جِم خانہ میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔ اس بات کا اعلان ایڈیشنل کمشنر کراچی سید غلام مہدی شاہ نے کمشنر آفس میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔

کراچی میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا آغاز، کے ایم سی کی بھرپور کارروائیاں

اس موقع پر لاہور سے تعلق رکھنے والے دانیال ارشد، جو اس ایونٹ کے روحِ رواں ہیں، کے ساتھ ساتھ ACG ہاظم بھنگوار، ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر اسد علی کھوسو، پی ایس او احمر پاشا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن سمیت ساؤتھ، سینٹرل اور ویسٹ کے پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔

سید غلام مہدی شاہ نے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایات پر ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ٹیموں کو ہوٹل سے نیا ناظم آباد جِم خانہ تک مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اسٹیڈیم میں تمام سہولیات بھی مہیا ہوں گی۔

انہوں نے ہاظم بھنگوار کو کمشنر آفس کی جانب سے فوکل پرسن جبکہ غلام محمد خان کو ممبر نامزد کیا۔ دانیال ارشد نے اس موقع پر ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ کراچی کے شہریوں کے لیے ایک خوبصورت تفریحی موقع ہے۔ انہوں نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایونٹ میں بھرپور دلچسپی لی۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں کرکٹ کا میلہ، صحافی، فنکار، سرکاری افسران اور کرکٹرز 21 جون سے میدان میں اتریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!