سندھ تھیٹر فیسٹیول لاڑکانہ 2025ء کا شاندار افتتاح، ثقافت اور فن کی روشن روایت

لاڑکانہ (نمائندہ خصوصی) — آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور آرٹس کونسل لاڑکانہ کے باہمی اشتراک سے 10 روزہ "سندھ تھیٹر فیسٹیول لاڑکانہ 2025ء” کا باوقار آغاز لاڑکانہ آرٹس کونسل میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر لاڑکانہ طاہر سانگی تھے، جبکہ معروف شخصیات ڈاکٹر ایوب شیخ (چیئرمین لوک ورثہ کمیٹی کراچی) اور امجد حسین شاہ (چیئرمین میوزک کمیٹی کراچی) نے بھی خصوصی شرکت کی۔

بھارت میں اسرائیل کے حق میں انتہا پسندوں کی ریلی مسلم دشمنی بے نقاب

تقریب میں آرٹس کونسل لاڑکانہ کے صدر اسماعیل جتوئی، سیکریٹری حنیف سہاگ اور شوبز و فن سے وابستہ درجنوں افراد سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

افتتاحی خطاب میں کمشنر لاڑکانہ طاہر سانگی نے کہا کہ:

"جو کام ہمیں کرنا چاہیے وہ آرٹس کونسل کراچی بخوبی انجام دے رہا ہے۔ یہ فیسٹیول میرے لیے ایک نیا تجربہ ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو ایک بدلا ہوا انسان نظر آؤں گا۔ ثقافتی روابط کے ذریعے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔”

ڈاکٹر ایوب شیخ نے صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پورے سندھ میں ثقافت کی بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ:

"سندھ بھر کی آرٹس کونسلز کو فعال بنانے کے لیے تھیٹر، میوزک اور ثقافتی تقریبات کو نہ صرف فروغ دیا جا رہا ہے بلکہ مالی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔”

فیسٹیول کے پہلے دن واجد آزاد کا اصلاحی ڈرامہ "عشق فشق” پیش کیا گیا جس میں نشے کی لعنت اور نوجوان نسل پر اس کے اثرات کو دردمندی سے اجاگر کیا گیا۔ ناظرین نے اداکاروں کی پرفارمنس پر زبردست داد دی۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ایوب شیخ نے تھیٹر ڈائریکٹرز میں آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے چیک بھی تقسیم کیے۔
فیسٹیول 22 جون تک جاری رہے گا، جس میں روزانہ شام ساڑھے آٹھ بجے مختلف تھیٹر ڈرامے پیش کیے جائیں گے، جن میں نمایاں نام درج ذیل ہیں:

"ڈیوڑھی” (امجد ابڑو)

"کاتیء کونھے ڈوھ” (اُفق بشیر چنا)

"تھانو سیانو” (سلیم عباسی)

"تاریکی جو راستو” (رفیق ابڑو)

"بھالا رے بھاگ” (ایوب گاد)

"واہ جو بے وَس” (اسد کھوکھر)

"آس نراس”

"قیدیانی” (لونگ شیخ – آخری روز)

64 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ تھیٹر فیسٹیول لاڑکانہ 2025ء کا شاندار افتتاح، ثقافت اور فن کی روشن روایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!