کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی نے "پوائنٹ می” ایپ پر مسلسل غیر حاضری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران و ملازمین کو دفتر طلب کر لیا۔
محمود مولوی اور مولانا فضل الرحمٰن کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال اور کراچی کے مسائل پر گفتگو
ایس ایس پی نے واضح الفاظ میں کہا کہ جدید نظام سے روگردانی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو خبردار کیا کہ نظم و ضبط اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگی سندھ پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔
ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ "پوائنٹ می” ایپ نہ صرف انتظامی مقاصد کے لیے مفید ہے بلکہ ملازمین کے لیے بھی ایک آسان اور شفاف حاضری کا نظام فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بدلتے ہوئے دور کے تقاضوں کے مطابق پولیس فورس کو بھی جدید طریقہ کار اپنانا ہوگا۔