ایران پر حملہ: شنگھائی تعاون تنظیم کی شدید مذمت، بھارت کا الگ راستہ

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں ایران کی خودمختاری پر حملے کو عالمی و علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عام شہریوں کی ہلاکت اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے: سنی تحریک

تنظیم کے اقتصادی فورم نے سیاسی و سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کسی بھی عسکری اقدام کی کھل کر مخالفت کی۔

تاہم بھارت، جو شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم رکن ہے، اجتماعی اعلامیے سے لاتعلق رہا۔ اس نے ایک الگ، غیر واضح اور نرم لہجے میں بیان جاری کیا جس میں نہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور نہ ہی ایران سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق بھارت کا یہ طرز عمل موقع پرستی، اسلحہ معاہدوں اور علاقائی مفادات پر مبنی خارجہ پالیسی کی غمازی کرتا ہے، جو تنظیم کے بنیادی اصولوں، ریاستی خودمختاری کے احترام اور علاقائی یکجہتی کی روح سے متصادم ہے۔ اگر بھارت اس رویے پر قائم رہتا ہے تو اس کی تنظیمی رکنیت بھی سوالات کی زد میں آ سکتی ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ایران پر حملہ: شنگھائی تعاون تنظیم کی شدید مذمت، بھارت کا الگ راستہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!