اسرائیلی فضائی حملہ: صنعا میں حوثی رہنماؤں کا خفیہ اجلاس نشانہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

اتوار کی صبح اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے میں ایک گھر پر فضائی حملہ کیا، جہاں اطلاعات کے مطابق حوثی قیادت کا خفیہ اجلاس جاری تھا۔ چینی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق حملے کے فوراً بعد حوثی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا، جبکہ متعدد ایمبولینسیں زخمیوں کو منتقل کرتی دیکھی گئیں۔

کراچی باسکٹ بال میں ناجائز ایسوسی ایشن کے قیام کی کوشش، زاہد ملک کا عدالت جانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط اور عسکری سربراہ عبد الکریم الغماری کر رہے تھے۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات میں حوثی رہنما عبدالملک الحوثی، انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی اور انٹیلیجنس چیف ابو علی الحاکم کی موجودگی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر کم از کم 10 جھلسی ہوئی لاشیں دیکھی گئیں، تاہم حوثی گروپ نے تاحال کسی قسم کا سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

حوثی ملیشیا، جو شمالی یمن کے بیشتر علاقوں پر قابض ہے، نومبر 2023 سے فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل پر میزائل داغ رہی ہے۔ حالیہ حملے کے بعد گروپ نے اسرائیلی مفادات پر مزید حملوں کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فضائی کارروائی کا اصل ہدف حوثی عسکری سربراہ محمد عبد الکریم الغماری تھا، تاہم اسرائیلی فوج نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے۔ ہفتے کے روز ایران نے متعدد علاقوں میں فضائی دفاعی نظام فعال کیا، جبکہ اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایرانی اہداف پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو آئندہ کسی بھی حملے کا "شدید اور فیصلہ کن” جواب دیا جائے گا۔

ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اس کے کئی اعلیٰ فوجی افسران اور ایٹمی سائنسدان مارے جا چکے ہیں، جبکہ ایران کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے مطابق تین افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوئے۔ میزائل اور ڈرون حملوں نے یروشلم اور تل ابیب کے آسمانوں کو روشن کر دیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “اسرائیلی فضائی حملہ: صنعا میں حوثی رہنماؤں کا خفیہ اجلاس نشانہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!