کراچی باسکٹ بال میں ناجائز ایسوسی ایشن کے قیام کی کوشش، زاہد ملک کا عدالت جانے کا اعلان

کراچی: کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری زاہد ملک نے ایک بیان میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فیڈریشن نے کراچی میں ایک غیرقانونی ایسوسی ایشن قائم کر کے کھیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوشش ناکام ہوگی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ کراچی میں صرف ایک ہی قانونی اور تسلیم شدہ ایسوسی ایشن ہے جس کے صدر غلام عباس جمال چوہدری ایڈووکیٹ ہیں، جو کہ پائلٹ ائیر سیال کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

زاہد ملک نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ 16 کلبز جن کا الیکشن میں ذکر کیا گیا ہے، قانونی طور پر ثابت کر دیے جائیں تو وہ باسکٹ بال کو خیرباد کہہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایسوسی ایشن میں خواتین کی نمائندگی نہیں ہے اور ایک شخص کو بیک وقت تین عہدے دے دیے گئے ہیں، جو قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ ہفتے عدالتِ عالیہ میں پٹیشن دائر کریں گے تاکہ اس معاملے میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے والے احمد علی راجپوت اور اصغر بلوچ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دباؤ میں آ کر شریک ہوئے۔

زاہد ملک نے بدھ 18 جون کو رات 8 بجے ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

دوسری جانب، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے SOA کی نائب صدر ثناء نبیل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

سمر باسکٹ بال کوچنگ کیمپ کا آغاز

ادھر، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ سمر کوچنگ کیمپ کا آغاز انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ میں ہو گیا ہے، جس میں گرلز، بوائز اور سینئر کھلاڑی شریک ہو رہے ہیں۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کیمپ کے اوقات مختلف رکھے گئے ہیں:

گرلز کیمپ: صبح 9 تا 10 بجے

یو-آئی-ز کیمپ: 10 تا 11 بجے

سینئرز کیمپ: 11 تا 12 بجے

کیمپ 15 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے بعد گرلز اور بوائز کی ایک ایک ٹیم منتخب کی جائے گی جو حیدرآباد اور میرپور خاص کا دورہ کرے گی۔

کیمپ کی نگرانی کیپٹن (ر) حاجی محمد اشرف یحییٰ کر رہے ہیں، جب کہ دیگر ذمہ داران میں کوآرڈینیٹر انجینئر زین العابدین چنہ، چیف کوچ انٹرنیشنل ظفر اقبال چوہدری، کوچز عامر شریف، راج کمار لکھوانی، نصرت افضل اور ٹیکنیکل آفیشل زعیمہ خاتون شامل ہیں۔

One thought on “کراچی باسکٹ بال میں ناجائز ایسوسی ایشن کے قیام کی کوشش، زاہد ملک کا عدالت جانے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!