کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 16 جون بروز اتوار آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
ویتنام میں سمندری طوفان “وٹیپ” سے تباہ کن سیلاب، 3 افراد جاں بحق، کئی لاپتا
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جب کہ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید گرمی کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔ گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ملکہ کوہسار مری میں بارش سے گرمی کے ستائے سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ وہیں کہروڑ پکا، دنیاپور اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سہانا بنا دیا ہے۔
