تہران: ایران کے دارالحکومت میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 60 تک جا پہنچی ہے، جن میں 20 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ملبے سے اب تک 38 شہداء کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
اسرائیل نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایران کے مختلف شہروں کو جنگی طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ حملوں میں ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت سمیت درجنوں افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آپریشن ’’وعدہ صادق سوم‘‘ کے تحت جوابی کارروائی کی اور ہائپرسونک سمیت سینکڑوں میزائل تل ابیب پر داغے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے، اور عالمی برادری کو اس پر فوری نوٹس لینا چاہیے۔
