پاکستان کے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، 34 اضلاع متاثر

اسلام آباد: پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ملک بھر سے حاصل کیے گئے 116 ماحولیاتی نمونوں میں سے 47 میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایران کی ملک بھر میں تمام پروازیں معطل، شہریوں کو ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ نمونے گزشتہ ماہ ملک کے مختلف حصوں سے حاصل کیے گئے تھے، جن میں سے 34 اضلاع میں پولیو وائرس پایا گیا۔ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ رہا، جہاں 14 اضلاع کے نمونوں میں وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کی صحت کے لیے انتہائی سنگین خطرہ ہے۔ حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

ریلیونٹ ٹیگز (انگلش میں):

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، 34 اضلاع متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!